13 مارچ، 2020، 6:17 PM

امریکہ کی عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی تصدیق

امریکہ کی عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی تصدیق

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کرتے ہوغے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے حشد الشعبی کے 5 ٹھانوں پر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کرتے ہوغے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے حشد الشعبی کے 5 ٹھانوں پر حملے کئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے عراق میں 5 مقامات کو نشانہ بنایا جن کا ہدف کتائب حزب اللہ کی ہتھیاروں کی تنصیبات تھیں۔امریکی محکمہ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ حملے 5 ہتھیاروں کے گوداموں پر کیے گئے ۔ پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ 'فضائی حملوں میں جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیار جمع کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ ادھر عراق کے کئی رہنماؤں نے حشد الشعبی پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج سے عراقی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عراق سے امریکی فوج کا انخلا بڑي اہمیت کا حامل بن گيا ہے۔

News ID 1898573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha